Connect with us

Subscribe

Culture Heritage of Pakistan

آٹھ بازاروں کا شہر ، فیصل آباد

پاکستان کے صوبہ پنجاب کا اہم شہر، آبادی کے لحاظ سے تیسرا بڑا شہر ہونے کا ساتھ ساتھ ، ٹیکسٹائل کا مرکز اور صنعتی شہر ہونے کا اعزاز بھی رکھتا ہے ۔ اس شہر کو آٹھ بازاروں پر مشتمل ایک مکعب کی صورت میں تعمیر کیا گیا اور ان بازاروں کے مرکز میں فن تعمیر کا ایک نادر نمونہ اور فیصل آباد کی پہچان “گھنٹہ گھر ”  تاریخ کو ایک نئے سرے سے اجاگر کرتا نظر آتا ہے۔

چلیے شاندار ثقافت اور تاریخی پس منظر کو اجاگر کرتے گھنٹہ گھر کے چاروں اطراف میں موجود آٹھ بازاروں کے متعلق کچھ دلچسپ معلومات سے آپ کو آگاہ کرتےہیں ۔

۔1۔ کچہری بازار 

اس بازار کی بیرونی سمت عدالتیں موجود ہونے کی بنا پر اسے کچہری بازار کہتے ہیں ۔ ماضی میں فیصل آباد کے پررونق اور مشہور بازار کی حیثیت رکھنے والے اس کچہری بازار میں ہر طبقے کے لوگ خریداری کرنے آتے تھے ۔ شہر میں داخل ہوتے ہی پول نصب تھے ،جن پر رات کے وقت تیل کے چراغ جلانے سے ایک سحر سا، ہو سو بکھر جاتا تھا ۔ اس کے علاوہ شہر کے اندر داخل ہوتے ہی دو فوارے نظر آتے ، مگر وقت اور حالات کے گزرنے کے ساتھ ساتھ اس بازار کی رنگینیوں میں کافی حد تک تبدیلیاں واقع ہوتی گئیں۔ موبائل اور اس سے متعلقہ اشیاء کی خریداری کے لیے یہ بازار مشہور ہے ۔

۔ 2۔ جھنگ بازار

ہیر رانجھا کے محبتوں بھرے شہر “جھنگ” کے نام پر اس بازار کا نام “جھنگ بازار ” عوام میں مشہور ہوا ۔ تاریخ کو کھنگالیں تو پتا چلتا ہے کہ اس بازار میں داخل ہوتے ہی بانسری کی دکان تھی، جو خوبصورت آوازوں سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی تھی ۔ اس کے علاوہ ایک خوبصورت دائرے کی شکل میں “گول باغ” بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا -پھر گزرتے وقت کے ساتھ  مختلف اشیاء کی دکانیں ، مارکیٹس ، سینما اور مسجد اس بازار کی رونق کو بحال رکھے ہوئے ہیں۔

۔3۔ کارخانہ بازار

اس بازار کے جنوب مشرقی سمت میں کارخانے موجود ہونے کی وجہ سے اس بازار کو “کارخانہ بازار” کا نام دیا گیا ۔ یہ بازار جڑی بوٹیوں کی ادویات (ہربل میڈیسنز) کے لیے شہرت رکھتا ہے ۔ نادر جڑی بوٹیاں اور ادویات کی وسیع ورائٹی ، یہاں خریداروں کو آسانی سے دستیاب ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ دوسرے بازاروں کی نسبت یہاں نہایت ہی مناسب داموں میں اشیائے ضروریات مل جاتی ہیں ۔

۔4۔ ریل بازار

اس بازار کی بیرونی مشرقی سمت، ریلوے اسٹیشن کی طرف  جاتے ہوِئے، ریلوے روڈ واقع ہے اور بازار کے اندر داخل ہونے کے لیے مغلیہ طرز پر بنے ہلکے براؤن اور زرد رنگ کے خوبصورت قیصری گیٹ سے گزرنا پڑتا ہے ۔ باتھ روم کے سامان ،  کپڑے اور سونے کے خریداروں کے لیے دلچسپی کا کافی سامان اس بازار میں دستیاب ہوتا ہے ۔

۔ 5.منٹگمری بازار

اس بازار کی جنوبی سمت ساہیوال شہر ( جس کا پرانا نام منٹگمری ہے ) واقع ہونے کے سبب ، اس بازار کا نام منٹگمری بازار رکھا گیا ۔  تنگ گلیوں اور چھوٹی چھوٹی دکانوں پر مشتمل اس بازار میں پورے ایشیا میں مشہور معیاری خام کپڑا اور دھاگا فروخت کیا جاتا ہے ۔ اسی یارن مارکیٹ کی بنیاد پر، منٹگمری بازار کو مقامی طور پر “ستر منڈی” کے نام سے جانا جاتا ہے ۔

۔6۔ بھوانہ بازار 

بھوانہ بازار کی وجہ تسمیہ ، اس بازار کی مغربی سمت، دریائے چناب کے کنارے پر واقع بھوانہ شہر ہے ۔  اس بازار کی وجہ شہرت ، نہایت ہی مناسب دام میں بجلی اور بجلی سے متعلقہ اشیاء کی فراہمی ہے ۔

۔7.چنیوٹ بازار

اس بازار کی شمالی جانب آپ کو سیدھا خوبصورت ضلع چنیوٹ کی جانب لے جاتی ہے ، اسی بنا پر اس بازار کو چنیوٹ بازار کہا جانے لگا ۔ اس بازار میں ہومیو پیتھک اور ایلوپیتھک ادویات کے علاوہ گھریلو استعمال کی اشیاء جیسے کہ پردے ،صوفے ، کمبل اور دیگر اقسام کے کپڑے آسان اور مناسب قیمت میں دستیاب ہوتے ہیں ۔

۔8.امین پور بازار 

اس بازار کی شمال مغربی سمت سے ایک سڑک امین پور بنگلہ کی طرف لے جاتی ہے ، اسی بنا پر اسے امین پور بازار کہا جانے لگا ۔ کتابیں پڑھنے کا ذوق رکھنے والے افراد کے لئے یہ جگہ بہترین انتخاب ہے ۔ اس کے علاوہ سٹیشنری اور انٹیریئر ڈیزائنگ سے متعلقہ اشیاء بھی ادھر دستیاب ہوتی ہیں ۔

Faisalabad is a wondrous city, tucked away from the hustle and bustle of the major metros. Unlike Lahore and Karachi, Faisalabad has no mysteries to hide – good food, good people, best sense of humor; the city has laughter, factories and is a shopping haven for ladies, rather its a shopping delight for all.

Unlike Lahore, Karachi, where there’s a race to look better, Faisalabad graces and prides itself in having old, vintage streets and buildings; the pathways, where folklore still exists.

For a walk down the memory lane, Faisalabad has some of the very regal neighborhoods one cannot miss seeing – like Abdullahpur, People’s colony, Samanabad. Apart from this, Faisalabad reminisces the old times, preserved unknowingly from the greed and lust of real estate profiteers.

Faisalabad has the famous 8 bazars, designed and established in a way resembling the symbolic Union Jack of England. Faisalabad city never disappoints.

For more intricate and interesting pieces on Pakistan – visit the below links

Top 10 Marvelous facts about Pakistan

Top 10 Travel Destination of Pakistan

https://infotainmentbox.com/%d9%85%d8%a7%d9%86%da%86%d8%b3%d9%b9%d8%b1-%d8%a2%d9%81-%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%8c-%d9%81%db%8c%d8%b5%d9%84-%d8%a2%d8%a8%d8%a7%d8%af-%da%a9%db%92-10-%d9%82%d8%a7%d8%a8%d9%84/

Subscribe to Infotainment box updates

Comments
Advertisement

Advertisement
Connect
Subscribe to Infotainment box updates