Connect with us

Subscribe

انٹرویو میں تیاری کے ٹوٹکے ۔۔ نایاب اور مفت۔۔

Careers & Jobs

انٹرویو کی تیاری کیسے کی جائے۔۔ نایاب ٹوٹکے — آخری حصہ۔۔

انٹرویو کی تیاری کیسے کی جائے۔۔ نایاب ٹوٹکے ۔۔ پہلا حصہ۔۔

پہلے حصے میں آپنے دیکھا کہ انٹرویو کی تیاری کیسے کرنی ہے، آج ہم دیکھیں گے کہ انٹرویو میں بات کس طرح کرنی ہے

۔۔ ۱۔۔ انٹرویو سے ایک دن پہلے، آپ انٹرویو کی جگہ دیکھ آئیں تاکہ جس دن انٹرویو ہو، اس دن کوئی خواری نا ہو۔

۔۔ ۲۔۔ انٹرویو لینے والے کے بارے میں ساری جانکاری لے لیں۔۔سوشل میڈیا کی مدد سے آپ کافی معلومات لے سکتے ہیں۔۔

۔۔۳ ۔۔ انٹرویو والے دن، ۱۵ منٹ پہلے پہنچیں، اس سے کافی اچھا اور موثر اثر پڑتا ہے۔ ۱۵ منٹ پہلے آکے آپ آفس کا جائزہ لیں، آفس والوں سے گپ شپ کریں اور تعارف کریں، اس سے آپ کا اچھا اثر پڑتا ہے۔

۔۔۴ ۔۔ اپنے حلیے پر ضرورت سے ذیادہ توجہ دیں، اچھی پتلون، اچھی شرٹ پہلے سے تیار رکھیں، اچھی ٹائی بھی رکھیں، پتلون کی لمبائی کو ٹھیک رکھیں۔ پتلون کی لمبائی ٹخنوں تک رکھی جاتی ہے، اس سے ذیادہ لمبی نہیں۔

۔۔۵۔۔ آپ کے جوتے چمکتے ہوئے ہونے چاہیے ہیں، جب آپ انٹرویو کے لیے جائیں، تو آفس پہنچ کر کسی رمال سے جوتوں کی ایڑیوں کو صاف کرلیں، کیونکہ جب آپ رخصت لیں گے اور دروازے کی طرف جائیں گے تو لوگ آپ کے جوتوں کا ضرور جائزہ لیتے ہیں، جوتے واحد وہ چیز ہیں، جس پر فطری طور پے سب کی نظر پڑتی ہے۔۔

صاف ستھرا لباس آپ کی شخصیت میں ایک جاندار خود اعتمادی پیدا کرتی ہے، اگر آپ کے جوتے تھوڑے سے بھی گندے ہوں تو غیر ارادی طور پے آپ گھبرا جائیں گے اور جب آپ کا اعتماد اپنی جگہ پے نہیں ہوگا تو آپکی سوچ اور ارادے کمزور پڑجاتے ہیں۔ انسان کا دماغ ایسا ہے کہ تھوڑے سے بھی خطرے کو بھانپ لیتا ہے اور صاف جوتے، کپڑے آپ کو طلسماتی اعتماد دے دیتے ہیں۔۔ اس چیز کا خاص خیال رکھنا ہے۔۔ آپ خود اس چیز کو محسوس کریں گے۔ اسلام میں کسی وجہ سے صفائی پے زور دیا گیا ہے۔۔

یہ تو ہوگیا تیاری کا معاملہ، اب جب آپ کا انٹرویو شروع ہوگا، تو ایک اور چیز کا دیہان رہے، کہ گھبراہٹ آپ کے فیول اور شخصی طاقت کو کمزور کرتا ہے۔ انٹرویو میں اپنے آپ پے کنٹرول کا امتحان لیا جارہا ہوتا ہے، اور آپ کا انٹرویولینا والا سب سے پہلے آپ کے اعتماد کو چیک کر رہا ہوتا ہے، اور اگر اعتماد کا میٹر پورا ہے تو آپ کے کام کی کمیاں اس اعتماد کے پیچھے چھپ جاتی ہیں۔

انٹرویو کے دوران اپنی گفتگو کو جتنا سادہ رکھیں گے، اتنا ہی آپ کوبات کرنے میں آسانی ہوگی، اور آپ کا ذہن اتنا ہی بہترسوچ سکے گا۔ اگر آپ بھی اپنے آپ کو بڑا پھنے خاں ثابت کرنے کی کوشش کریں گے، جیسے لوگ کرتے ہیں، تو پھر آپ کبھی بھی انٹرویوور مرعوب نہیں کرسکیں گے۔۔
۔۔ ایک دیہان رہے ۔۔ اپنی پرانی کمپنی کے بارے میں کبھی بھی برائی مت کریں، چاہے لاکھ آپ کی لڑائی ہو پرانی کمپنی میں۔۔
۔۔ انٹرویو میں آپ سے یہ بھی پوچھا جاتا ہے کہ آپ اپنے آپ کو آج سے پانچ سال بعد کہاں دیکھتے ہیں، یہ سوال آپ کے مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں سوال ہوتا ہے ۔۔ لہذا جاندار منصوبے جس میں آپ کی ذاتی ترقی شامل ہو تو ضرور اس کا اظہار کریں۔۔
۔۔ انٹرویو میں یہ بھی پوچھا جاتا ہے کہ آپ کی کمزوریاں کیا ہیں ۔۔ یہ سوال آپ کو پھنسانے کے لیے کیا جاتا ہے، اس کے جواب میں آپ اس طرح کہہ سکتے ہیں کہ آپ کام کے اتنے عادی ہیں کہ کبھی کبھار گھر والے بھی تنگ ہوجاتے ہیں۔ اس سوال پے آپنے اپنی طاقت کو کمزوری بنا کے پیش کرنا ہوتا ہے۔۔
۔۔ انٹرویو کے دوران آپ لازمی سوال کریں، اگر آپ سوال نہیں کرتے تو اگلے یہی سمجھتے ہیں کہ آپ یا تو پختہ تیاری کے ساتھ نہیں آئے ہیں یا پھر آپ کام میں کمزور ہیں۔۔ انٹرویو لینے والے نے کبھی بھی کسی کو منہ میں نہیں ڈالا۔۔ اور نا ڈالے گا۔۔

یہ ہیں وہ چند چیزیں جن سے آپ ایک بھرپور انٹرویو میں جاندار کارکردگی دیں گے۔۔ باقی آپ رائے دے کے مزید پڑھنے والوں کو آگاہ کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کو یہ پڑھ کے کچھ نیا سیکھنے کو ملا ہے تو ہمیں ضرور بتائیں اور اپنے دوستوں کے ساتھ بھی بانٹیں۔۔

Subscribe to Infotainment box updates

Comments
Advertisement

کاروباری ٹوٹکے ۔۔ حصہ دوئم۔۔

Business

freelancing_meaning_in_urdu freelancing_meaning_in_urdu

دھندے پے دھندہ ۔۔ پیسہ کمانے کے انوکھے ٹوٹکے۔۔ حصہ اول۔۔

Careers & Jobs

Virtual Office versus Corporate Office - Culture that got changed Virtual Office versus Corporate Office - Culture that got changed

The Bolted & Dusted Corporate Paradigms – Prison Offices to Virtual Office

Careers & Jobs

کرونا کرونا کردی میں آپ کرونا ہوگئی۔۔

Entertainment

Advertisement
Connect
Subscribe to Infotainment box updates