Connect with us

Subscribe

Careers & Jobs

سی وی میں کی جانے والی ۷ غلطیاں ۔۔

 بہت ساری ذاتی معلومات ۔۔ آپ کی سی وی میں آپ کے نام، ای میل کے علاوہ کچھ نہیں ہونا چاہیے۔۔ گھر کا پتہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ جس نے آپ کو بلانا ہے وہ آپ کے گھر نہیں آئے گا۔ موبائل نمبر تو لازمی دینا ہے۔ مذہب، تاریخ پیدائش تو بلکل نہیں۔ قومیت بھی نہیں دینی کیونکی آپ فوج میں بھرتی ہونے نہیں جارہے۔۔

۲۔۔ آپ کی تصویر۔۔ یہ غیر ضروری ہے، وہ اس لیے، آپ ماڈل تو کہیں سے نہیں ہیں، نا ہی آپ کا گھرانہ ہوگا، اور نا ہی آپکو اجازت ملے گی ماڈلنگ میں جانے کی۔ اور اگر ماڈلنگ ہی کرنی ہے تو پھر سی وی کی نہیں، بے غیرتی کی ضرورت ہوتی ہے۔۔

۳۔۔ ریفیرنس اور انکی معلومات ۔۔ بالکل نہیں دینا۔۔ ریفیرنس آپ کے اعتماد کا رشتہ ہوتا ہے، اور آپ کی سیٹنگ آپ کے ریفیرنس کے ساتھ نا ہو، تو یہ چیز آپ کے خلاف جا سکتی ہے۔ اس سے پہلے آپ نے اپنے ریفیرنس سے بات کر لیں کہ اگر آپ کو کوئی فون کرے، تو آپ کا ریفیرنس تیار ہو۔ اور اگر آپ کا ریفیرنس آپ کو بھول چکا ہو تو اس ریفیرنس کو بالکل بھی نا ڈالیں۔۔

اکثر اوقات ریفیرنس نا دیکے آپ اپنے ساتھ ایک بچاوٴ کر لیتے ہیں۔۔

۴ ۔۔ بہت کم یا بہت ذیادہ تفصیلات ۔۔ اپنے تجربات کو آپ اگر کہانی کی صورت دینگے، تو لوگ دلچسپی لیں گے، اور آپ کے تجربات کو غور سے پڑھیں گے۔۔ لیکن اگر آپ اپنے ملازمت کے تجربات کو سرسری کر کے لکھیں گے تو آپ کو لوگ بھی سرسری سا سمجھ کے آگے ہو لیں گے۔ یاد رکھیں کہ آپ کا سی وی آپ کا ترجمان ہوتا ہے، آپ کا سپوکس پرسن ہوتا ہے، تو اگر سپوکس پرسن ہی بوریت سے بھرپور ہو تو کون آپ کے بارے میں رائے اچھی دے گا۔۔لہذا کہانی جاندار ہوگی تو آپ انٹرویو میں پہنچ پائیں گے۔

۵۔۔ گرامر کی غلطیاں ۔۔ اس کی تو بالکل گنجائش نہیں ہے۔ بہتر ہوگا آپ اپنا سی وی خود بنائیں، اور پھر آن لائن ایڈیٹر، گرامرلی سے ایڈٹ کریں، اس سے کافی حد تک گرامر کی غلطیاں دور ہوجائیں گی۔۔

۶۔۔ مبالغہ آرائی ۔۔ اگر آپ لاہوری ہیں تو اپنی پھڑیں اپنے دوستوں تک رکھیں، اپنی سی وی میں تو بالکل جھوٹ نا ماریں، یہ آپکے کیرئیر کو ختم کر دیتا ہے۔ جھوٹ تو ویسے بھی نہیں بولنا چاہئے، لیکن سی وی کا جھوٹ آپکو کہیں کا نہیں چھوڑے گا۔ اگر آپکے پاس کوئی ہنر نہیں، صرف سچ بولنے کا فن ہے، تو آپکو کوئی بھی نوکری دے دے گا۔

۷۔۔ اپنی کمزوریاں بیان کرنا ۔۔ یہ تو بالکل بھی اچھا نہیں لگتا اور انٹرویو میں بھی اپنی کمزوریوں کو اس طرح بتائیں کہ اگلا اسے اپنے لیے نقصان دہ نا سمجھے۔ لیکن جھوٹ پھر بھی نہیں بولنا۔ اسے ٹیکنکل طریقے سے سنبھالنا ہے۔۔

یہ تھی وہ سات غلطیاں جو آپنے اپنے سی وی میں نہیں کرنی۔

اگر آپ کو یہ تجاویز پسند آئی ہوں تو یہ اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کرنا نا بھولیں۔۔

۔

Subscribe to Infotainment box updates

Comments
Advertisement

انٹرویو میں تیاری کے ٹوٹکے ۔۔ نایاب اور مفت۔۔ انٹرویو میں تیاری کے ٹوٹکے ۔۔ نایاب اور مفت۔۔

انٹرویو کی تیاری کیسے کی جائے۔۔ نایاب ٹوٹکے — آخری حصہ۔۔

Careers & Jobs

انٹرویو کی تیاری کیسے کی جائے۔۔ نایاب ٹوٹکے — حصہ اول

Careers & Jobs

سی وی بنانے کا صحیح طریقہ ۔۔ جس سے آپکو نوکری ملنا آسان ہوجائیگا۔۔

Careers & Jobs

Advertisement
Connect
Subscribe to Infotainment box updates