Connect with us

Subscribe

Amir_liaqat

Entertainment

مردوں کا سیاست پے بات کرنا منع ہے۔۔ حصہ سوئم۔۔

Pakistan_memes

اچھا جی، آگیا ہے تیسرا شمارہ ۔۔ 

اگر آپ نے اب بھی پہلے ۲ شمارے نہیں پڑھے تو ان لنکس پے جاکے پڑھ لیں، آپ پھرتیسرے شمارے کا پھر بھرپور مزہ لے سکیں گے۔۔

پہلا شمارہ ۔۔ لنک پے کلک کریں۔۔

https://infotainmentbox.com/%d9%85%d8%b1%d8%af%d9%88%da%ba-%da%a9%d8%a7-%d8%b3%db%8c%d8%a7%d8%b3%d8%aa-%d9%be%db%92-%d8%a8%d8%a7%d8%aa-%da%a9%d8%b1%d9%86%d8%a7-%d9%85%d9%86%d8%b9-%db%81%db%92/

دوسرا شمارہ ۔۔ لنک پے کلک کریں۔۔

https://infotainmentbox.com/%d9%85%d8%b1%d8%af%d9%88%da%ba-%da%a9%d8%a7-%d8%b3%db%8c%d8%a7%d8%b3%d8%aa-%d9%be%db%92-%d8%a8%d8%a7%d8%aa-%da%a9%d8%b1%d9%86%d8%a7-%d9%85%d9%86%d8%b9-%db%81%db%92-%db%94%db%94-%d8%ad%d8%b5%db%81/

Memes_Pakistan

۱۲

۔۔ موبائل کی باتیں۔۔

۔۔ پاکستانیوں کا پسندیدہ ترین مشغلہ، چاہے امیرہویا غریب، موبائل کی لت سب کو ہے، اور اب اس قوم کی حالت یہ ہے کہ گاڑی، یا موٹرسائیکل چلاتے ہوئے بھی موبائل آنکھوں کے سامنے ہوتا ہے، یعنی ملک الموت سے سیٹنگ۔

خیر،موبائل کے فیچر، اس کی قیمتیں، دوسروں کیساتھ موازنہ، آپس کے موبائل کا مقابلہ، یہ سب گفتگوء محفل کا حصہ ہوتے ہیں ۔۔ گھنٹوں اس پے بحث بھی کریں گے، سیلفیوں کا مقابلہ بھی کریں گے اور لاحاصل گفتگو بھی کرتے رہیں گے۔۔ ڈیٹ پے جانا ہو، تو دوست کا آئی فون بھی ادھار پے لیں گے۔۔ 

لیکن یہ سب موبائل ک ارسطوؤں کے کبھی بھی بیلینس نہیں ہوتا پرسمیں چارچار۔۔

حالت یہ ہوتی ہے کہ ان لوگوں کو پیکیجز کے کوڈ، اس کے نرخ، پیکیج لگنے کا وقت، سب پتہ ہوتا ہے، یعنی اگر ان ارسطووٴں میں تھوڑی سی عقل ہوتی تو یہ کسی کال سنٹرکے مالک بنے ہوتے۔۔پراس قوم کو مفت کی روٹیاں اور ادھار کی ویلیں پسند ہیں۔۔ یعنی منہ چپیڑمارکر ہی لال کرنا ہے۔۔

۔۔۔

۱۳۔۔

موبائل اسسریز کی باتیں۔۔ لوجی ایک اور کٹا۔۔ ہیڈفونز سے لیکر، مائکروسم تک، ہر چیز کا پتہ ہے اس قوم کو، چاہے ایس ڈی کارڈ ہو، میموری ہو، کیمرے کے پکسل ہوں، سب پے پی ایچ ڈی اس قوم سے کروالو۔۔ اگر یہ بیوقوف، موبائل کی باتیں نا کریں تو موبائل کی قیمتیں دھڑام سے نیچے آجائیں، پربیوقوف کان لے کر پیدا نہیں ہوتے۔۔ اسی طرح اگرہم لوگ گاڑیوں کی اور لڑکیوں کی باتیں بھی کم کردیں یا ترک کردیں توسواری اور شادی دونوں سستی ہوجائیں۔۔

پر بیوقوف سسرال میں اکڑ سکتا ہے، سدھر نہیں سکتا۔۔

۔۔

erectile_dysfunction_Pakistan

۱۴۔۔

 مردانہ ٹوٹکے بتانا۔۔

لوجی کچھ ملے نا ملے،آپکوہرپاکستانی اس موضوع پے ماہر ملےگا پر ایسوں کی بیویاں بھی ناخوش ہی ہوتی ہیں۔۔لیکن یہ ایسا موضوع ہے کہ جس کے سامنے بل گیٹس کی پولیومہم بھی بےکارہوچکی ہے۔۔ یعنی پولیو کو بھی پولیو ہوگیا پاکستان آکے۔۔

اچھا جی مردانہ کمزوری کا علاج یہ ہے کہ سانڈا لیں کہیں سے، بے شک ربڑ کا کیوں نا ہو، روز اسے چپیڑیں ماریں۔۔

نہیں، اس قوم کی آبادی پہلے ہی ۲۲ کروڑ ہے، مردانہ طاقت ہوگی تو کیا حشر کرنا ہے انہوں نے۔ اس موضوع پے آپ اس قوم سے ہزاروں ٹوٹکے لے لیں اور پوچھ لیں۔۔ سب ہے انکے پاس۔۔

لیکن کسی سے پوچھ لیں کہ فلاں کاروبار کیسے ہوتا ہے، مجال ہے کوئی ڈھنگ کی بات کردے۔ کوئی اس قوم سے پوچھ لے کہ ترقی کیسے کرنی ہے ۔۔ کسی کو کچھ پتہ نہیں۔۔ چلیں یہ بھی نا پوچھیں، یہ پوچھ لیں کہ پاکستان کا داراحکومت کونسا ہے۔۔

کسی کو مینگو نہیں پتہ ہونا ۔۔ لوگوں سے یہ پوچھ لیں کہ ۲۳ مارچ کو کیا ہوا تھا، آپ کو رنگین چینل جیسے جوابات ملیں گے۔۔

پر مردانہ کمزوری پے گھنٹوں بحث کروالواس قوم سے۔۔ مردانہ کمزوری کیسے ہوتی ہے، کیسے دور ہوتی ہے، کونسی غذا کھانی ہے، بسترتوڑٹوٹکے، موٹا لمبا تازہ نتیجہ، پرپولیو نہیں کروانا، بچہ بےشک الٹا ترچھا ہوجائے، پر اسکی کمزوری بلکہ طاقت پے نوسمجھوتہ ۔۔

گرمی کس چیز سے ہوتی ہے، بندہ یا دشمن ٹھنڈہ کرنا ہو، یہ سب تڑکہ آپ کووافر ملے گا۔۔ اورتو اور، چرس کی طرح سلاجیت کے بھی نت نئے ماڈلز آگئے ہیں بازار میں ۔۔یعنی۔۔ ۱ گھنٹے والا، ۲ گھنٹے والا، گھٹنوں کولرزانے والا، گھٹنوں کو بیکار کردینے والا ۔۔ سب ملے گا۔۔ پر ہوگا سب ملاوٹ ذدہ۔۔ یہ شرطیہ ہے۔۔ یہاں تولوگ ملے ہوتے ہیں، یہ تو پھرسلاجیت ہے بھائی۔۔

توچاہے آپ گاوٴں میں ہوں یا دور دراز علاقہٴ غیرمیں آپکو ہرجگہ یہ کمزوری کے دربارمیسرہونگے۔۔ اب آپ بےفکر ہوکے شادی کریں۔۔

۱۵۔۔

گاڑیوں کی باتیں۔۔

بس جی کمزوری سر کرنے کیبعد اب آپ اس قوم سے گاڑیوں کے مقابلے کروالیں، ون ویلنگ کروالیں، غرض یہ کہ گاڑیوں کی باتیں کرکرکے اس قوم نےگاڑیوں کی صنعت کومہنگے سے مہنگا ترین کردیا۔ 

دنیا گاڑیاں بنانے کی دیوانی ہے، یہ قوم آن پے آن بھرنے کے لیے۔ یہ نہیں سوچنا کہ گاڑی کی صنعت لگانی کیسے ہے، لیکن کرولا میں پھرنا آکڑ کے ہے، حالانکہ، باہرکی دنیا مین کرولا ٹیکسی کے طورپےچلائی جاتی ہے، اور یہاں کم عقل، کم تعلیم یافتہ ٹگے سمجھتے ہیں کہ کرولا آئی نہیں اور دنیا زیر ہوئی نہیں۔۔

یعنی عقل بھی محدود اورآکڑکربھی دکھانا۔۔

گاڑی کی صنعت لگانے سے کم ازکم ۸۰ صنعتیں اور شروع ہوجاتی ہیں پران ارسطووٴں کو کون سمجھائے۔۔

اچھا باتیں کیا کرتے ہیں، ملاحظہ ہو ۔۔

۔۔میری گاڑی ۱۵۰ مارتی ہے اور ذرا سڑک پے نہیں کانپتی۔۔

۔۔ میری گاڑی کی ایوریج تیری والی سے بہترہے۔۔

۔۔ یار نئی ہنڈا دیکھی، کیا مائلیج ہے۔۔ کیا لک ہے۔۔

۔۔ یارلڑکیاں بھی گاڑی دیکھ کے پسند کرتی ہیں۔۔

۔۔ یار گاڑی ہم نے ۳۰ لاکھ کی لی ہے، پر پٹرول بہت مہنگا ہوگیا ہے، اسی لیے میں ۵۰۰ سے ذیادہ کا پٹرول نہیں ڈلواتا۔۔

یعنی اس قوم کے پاس پیسے نا ہوں پردکھاوے کے لیے، ہرسال نئی گاڑی ضرور لینی ہے۔۔

اور داماد جی کی اماں نے بھی نئی گاڑی کی فرمائش کردی ہے۔۔ یہ بھی ایک بے شرمی ہے جو ہمارے معشارے میں لڑکیوں کے والدین کوگھٹ گھٹ کے مارتی ہے پر اس قوم نے سیدھے نہیں ہونا۔۔

۔۔ یارہنڈا کے رنگ پسٹن بول جاتے ہیں۔۔

۔۔ کرولا پتھر گاڑی ہے۔۔

۔۔

۱۶۔۔

الاؤئے رم کی باتیں۔۔

۔۔ یہ ویسے تو منسلک ہے پچھلے نقطے سے، لیکن الائے رم کے چاہنے والوں کی الگ ہی ایک کھیپ پائی جاتی ہے۔۔ ویسے تو ہم امریکہ کے ہم پلہ ہونا چاہتے ہیں لیکن جب خریداری کرتے ہیں تو ہمیشہ سستے داموں مہنگی چیزلینے نکلتے ہیں، چاہے وہ گاڑی ہو،یا قربانی کا بکرا، یا سبزیاں۔۔ ۵،۵ روپے کے لیے لڑتی ہے یہ قوم، ۲۰ روپے پچانے کے لیے، ۳۰۰ کا پٹرول پھونک دیگی یہ قوم۔

توالائے رم۔۔ جی اس میں چاہے رکشے والا ہو یا لینڈ کروزر والا۔۔ سب کو لت لگی ہوئی ہے، لیکن غریب کی خیرہے کہ اس میں دکھاوا نہیں ہوتا لیکن لینڈکروزر والےتو دکھاوے کی لاعلاج بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔۔ بھلا نئے اور جدیدالائے رم لگانے سےکسی کی کیا عزت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔۔؟؟ لیکن ایک دوڑہے جس میں سرپٹ بھاگنا ہے، اور جس کا حاصل چند منٹوں کی تعریف کے سوا کچھ نہیں۔۔

یہ ہیں کچھ کمال کے خیالات ہمارے لوگوں کے۔۔

۔۔ جانی مہران میں الائے رم ڈل جائیں توچس آجائے۔۔ لوگ اٹھ اٹھ کے دیکھیں گے۔۔

۔۔

جاری ہے۔۔۔

Subscribe to Infotainment box updates

Comments
Advertisement

Advertisement
Connect
Subscribe to Infotainment box updates