Connect with us

Subscribe

Solution to Pakistan's Deficit

Careers & Jobs

پاکستان کی ترسیلات بڑھانے کا، نوجوانوں کوفراغت سے بچانے کا ایک عجیب اور نایاب ٹوٹکہ۔۔

Courtesy: Jagran Josh
Courtesy: Jagran Josh
Solution to Pakistan's Major Debt Deficit
Picture Courtesy: DW | Deutsche Welle

پاکستان کے انگنت مسائل میں سے اگرکچھ پےان مندرجہ ذیل تجاویز پے کام کرلیا جائے، تو نہ صرف ملکی قرضہ آرے لگ سکتا ہے، اگلے دو سال کیبعد آپکے پاس بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد میں بھی خاطرخواہ اضافے کے سبب آپ کا ووٹ بینک معنی خیز بھی ہوگا۔ ہوسکتا نہیں، ہوگا۔ یہ لکھوا لیں آج آپ۔
مزید تاخیرکے آتے ہیں تجاویز پے۔۔

۱۔۔ایک کروڑ بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں میں سے صرف اگر ۱۰ فیصد پاکستانیوں کو آپ متحرک کریں اس پراجیکٹ کے لیے۔۔
۲۔۔ یعنی ۱۰ لاکھ پاکستانیوں سے رابطہ کریں۔۔ انہیں ایک فارم دیں۔۔جس میں وہ اپنا اوران کے دس ایسے جاننے والوں کا نام اور نمبردرج کردیں۔۔ تو یہ ہوگئے ایک کروڑلوگ۔
۳۔۔ پہلے ۱۰ لاکھ پاکستانیوں کو، جنہیں فارم دیئے گئے تھے، انہیں کہیں کہ اگلے ۲ سے ۵ ماہ میں ان فارم میں دیئے گئے لوگوں کا ویزل لگوا کے نوکری یا کاروبار کا انتظام کروائیں۔
۴۔۔جب یہ ۱۱ لوگ مل جائیں گے، توسفارتخانہ اس کی تصدیق کرے اور ساتھ ہی پہلے فارم پر کرنے والے کہ کہہ دے۔۔ کہ اگلے ۱ سال تک آپ اور آپکے یہ ۱۱ لوگ ہر مہینے اگر ۱۰۰۰ ڈالر فی کس پاکستان اپنے پیاروں کو بھیجتے ہیں، تو حکومت آپکو ۵ مرلے کا پلاٹ مفت الاٹ کردےگی۔۔

ایک سال میں اگر ۱۱ لوگ، ۱۰۰۰ ڈالر بھیجتے ہیں، تو سال کا تقریبا یہ ۱ لاکھ ۳۲ ہزار ڈالر بنتے ہیں۔۔ جو کہ پاکستانی روپے میں ا کروڑ، ۲۰ لاکھ بنتے ہیں۔۔
اور اسی اعداد و شمار کو آپ اگر ۵ گناہ کرلیں تو تخمینہ چھ کروڑ بنتا ہے۔۔ اور اسی حساب سے اگر ۵۰ لاکھ پاکستانی اس کارخیر میں حصہ ڈالتے ہیں تو اس کا دس گناہ ہوگا، یعنی ساٹھ کروڑ۔۔

اس فارمولے کے تحت آپ باآسانی، ۵۰ لاکھ گھروں کو بھی پایہ تکمیل تک لیجاسکیں گے، اور آپ خاطرخواہ نیک نامی میں بھی اضافہ کرلیں گے اور آپکے پیسے بھی نہیں لگنے۔۔ نا قرضے لینے کی کوئہ ضرورت۔ٴ

یہ تو ہوگئی سردست تجویز، اب اس پر عمل کیسے کرنا ہے، یہ ہے مشکل ترین مرحلہ جس میں ہم ۱۹۹۲ کیبعد سے مار ہی کھا رہے ہیں اور دنیا کہاں کی کہاں نکل گئی۔۔
اس پر عمل کروانے کے لیے کچھ خاکسار کی تجاویز پیش خدمت ہیں۔۔

۱۔۔نوجوانان کو یہ ذمہ داری دے دی جائے، کہ وہ اس کام کو خوش اسلوبی کیساتھ پوراکریں۔۔ملک میں نئے گریجوئیٹ کافی بے روزگار ہیں، اس پراجیکٹ میں کھپائے جاسکتے ہیں۔۔ سال یا چھ ماہ کا کنٹریکٹ دیں اور اسے نصاب کیساتھ منسلک کردیں اور تھوڑی اجرت بھی دے دیں۔۔اس سے بےروزگاری، نوجوانوں کی کھپت کا مسئلہ بھی قابو میں آنا شروع ہوجائیگا۔۔
۲۔۔ ان نوجوانوں کو آپ براہ راست سفارتخانوں کے حوالے کردیں۔۔ ایک جدید خودکار نظام کے تحت، سفارت خانہ اور نوجوان منسلک ہوں جس سے پراجیکٹ کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا جاسکے گا۔۔ اس کے لیے ہشام سرور (پاکستان کے مشہورفری لانسر) کی خدمات لی جاسکتی ہیں، جن کا اپنا خودکار نظام جو ورک چیسٹ کے نام سے چل رہا ہے، استعمال ہوسکتا ہے۔۔
۳۔۔اس خود کار نظام سے یہاں ۳ لوگ منسلک ہوجائینگے، سفارتخانہ، نوجوان، اور وہ بیرون ملک پاکستانی

۔۔۔
۴۔۔اس سارے منصوبے کو اگر ہم نے خوش اسلوبی سے پورا کرلیا، آپ کو نوجوانوں کو استعمال کرنے کا ہنر ہاتھ آجائےگا۔۔
۵۔۔بات یہاں ختم نہیں ہوتی۔۔اسی خودکار نظام کے تحت، آپ پھر ان نوجوانوں کو اپنے ہنر سے بہتر بنانے کے مواقع فراہم کرسکیں گے۔۔ وہ کس طرح۔۔ چلیے دیکھتے ہیں۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

۱۔۔ اس خودکار نظام کے تحت آپ نوجوانوں کو مشغول رکھیں گے۔۔ جیسے کوئی نئی زبان سیکھ کر۔۔ اور انہیں آپ وقت کی شرط پے پابند کریں گے۔۔
۴۔۔ اس طرح، وہ نوجوان، جو کم ازکم ۳ ہنر سیکھ جائے گا وہ بیرون ملک سفر کرجائے گا۔۔
فرض کریں، ایک کروڑ نوجوان اس سارے منصوبے میں کام آجاتے ہیں۔۔ اور تقریبا سارے ہی ہنر سیکھ لیتے ہیں، اور باہر چلے جاتے ہیں، تو اپکے بیرون ملک پاکستانی اچھی خاصی تعداد میں بڑھ جائیں گے اور اتنی ہی بیرون ملک ترسیلات میں اضافہ۔۔

خان صاحب وقت بہت کم ہے اور اس پر عمل کرکے آپ اس قوم کو ایک جامع امید دے سکتے ہیں۔۔

خان صاحب، اب وہ وقت ہے کہ، ایک تیر سے ۱۲۔۔۱۲ شکار کرنے ہونگے۔۔

اگریہ بھی مشکل لگتا ہے توپھرالخدمت، یا اخوت کویہ ذمہ داری دے دیں، انہوں نے پہلے بھی کامیاب منصوبوں پے کام کیا ہے اوران کامیابیوں پے سوالیہ نشان بھی کوئی نہیں۔۔

یہ تو سب تھا بیرون ملک سے ترسیلات کا سلسلہ، اور تجویز، اگلی تحریر میں، مقامی صورتحال کس طرح ٹھیک ہوگی، اس پے بات ہوگی۔۔

تب تک کے لئے غور کریں اور میدان عمل میں کود پڑیں، ورنہ، دوزخ بھی ٹھنڈی لگے گی۔۔

Subscribe to Infotainment box updates

Comments
Advertisement

Advertisement
Connect
Subscribe to Infotainment box updates