Connect with us

Subscribe

Business

کاروباری ٹوٹکے ۔۔ حصہ دوئم۔۔

اچھا جی، اگر آپ پہلا حصہ اگر نہیں پڑھ سکے، تو پہلے وہ اس لنک پے جاکے پڑھ لیں۔۔

 

کاروباری ٹوٹکے ایک سلسلہ وار ترتیب ہے جہاں ہم آپکو کاروبارکرنے کے کئی گر سکھاتے ہیں اور دعاء ہے کہ یہ سلسلہ چلتا رہے اور ہمارے قارئین مستفید ہوتے رہیں۔۔

۔۔۔۔۔۔۔

ModSquad_freelancing_meaning_in_urdu

اچھا جی پہلے ویب سائٹ ہے۔۔۔ 

modsquad.com

اس ویبسائٹ پے آپ اپنے آپ کو گروپس کے ماڈیریٹر کے طور پے خدمات پیش کرسکتے ہیں۔۔ایک ماڈیریٹرکی کیا ذمی داریاں ہوتی ہیں ۔۔ کسی انجان اور نقصان دہ مواد پے کڑی نظر رکھنا، مشکوک افراد کا داخلہ سخت کرنا، کسی ناگوار ہونی میں اپنا منصفانہ کردار ادا کرنا، خواتین ممبران کی ذاتی حدود میں کسی کی دخل اندازی روکنا، اچھا مواد تلاش کرنا، داد پانا، گروپ کی پزیرائی کے لیے کوشش کرنا، وغیرہ وغیرہ۔۔

تو یہ ویب سائٹ آپ کو سہی طور پے ایک ماڈریٹر کے طور پے نکھارسکتا ہے اور آپ کو بڑی ویبسائٹ جیسے کہ ریڈٹ کے لیے تیار کرسکتا ہے۔۔

ہے نا مزے کا کام، روک ٹوک بھی رکھنی ہے اور اسکے پیسے بھی وصول کرنے ہیں۔۔

۔۔۔۔

cloudworkers_company_Freelancing_Meaning_in_Urdu

دوسری ویبسائٹ ہے ۔۔۔

cloudworkers.company

اس ویبسائٹ پے آپ چیٹ کی نگرانی کریں گے اور چیٹ ماڈیریٹر بنیں گے۔۔

اکثر کمپنیز کو اپنے کاروبار کے لیے چیٹ کی سہولت فراہم کرنی پڑتی ہے ۔۔ چیٹ ایک بھرپورانڈسٹری کی شکل اختیار کرگئی ہے۔۔یعنی کہ، اگر ایک گاہک معلومات کے لیے ویبسائٹ پے آتا ہے، تو اسے چیٹ کا ایک بوٹ (خود ساختہ روبوٹ) رہنمائی کرکے کچھ نا کچھ بیچنے کی کوشش کرتا ہے، یا پھر کسی شکایت کا ازالہ کرتا ہے۔۔ اگر بوٹ سے کچھ نا ہوسکے تو پھرانسانی مداخلت لازمی ہوجاتی ہے۔۔اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے نئی صنعت نے جنم لیا، کچھ کی نوکریاں گئیں۔ لیکن یہ کاروباری وسعت کےلیے لازم ملزوم ہوگیا۔۔

توآپ اس ویبسائٹ سے چیٹ کے ماڈریٹربن کے کاوبار کی معاونت کرسکتے ہیں۔۔

اس میں آپنے اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ گفتگو کا مہور کیا ہے

اس کے علاوہ، آپ کا کام اپنی گفتگو سے موضوع کو دلچسپ بھی بنانا ہے۔۔ اگرآپ میں حس ہے، ذہانت ہے، توآپ پھرچیٹ ماڈریٹربن سکتے ہیں اوراچھے پیسے کما سکتے ہیں۔۔

transcribe_me_Freelancing_Meaning_in_urdu

اگلی ویبسائٹ اس سے بھی ذیادہ دلچسپ ہے ۔۔ اگرآپ کوئی زبان جانتے ہیں توپھر کہیں اورنا جائیں، اس ویبسائٹ پے جائیں۔۔۔

transcribeme.com

اورآپ دنیا بھرکا مواد کا ترجمہ کرکے پیسے کما سکتے ہیں۔۔یہ ویبسائٹ آپکو ۱۰ سینٹ فی لفظ کے ملتے ہیں، اگر آپ روزانہ  ۱۰۰۰ الفاظ کا ترجمہ کرتے ہیں، توآپ باآسانی ۱۰۰ ڈالر روز کا کما سکتے ہیں۔۔ ہے نا مزے کی بات۔۔؟ گھر بیٹھے آپ ماہانہ ۱۰۰۰ سے ۲۰۰۰ ڈالر تک کما سکتے ہیں۔۔ تودیر کس بات کی۔۔؟

rev_freelancing_meaning_in_urdu

اب باری ہے اس شمارے کی آخری ویبسائٹ کی ۔۔ ویبسائٹ ہے ۔۔

rev.com

اس ویبسائٹ پے آپ نے آڈیو کو سن کر تحریری شکل دینی ہے۔۔ بس۔۔

اس ویبسائٹ پے آپ ۳ کام کرسکتے ہیں۔۔

۱۔۔ آڈیو کو سن کر تحریر میں ڈھالنا۔۔ فی منٹ آپ اس سے ۲۵۔۱ ڈالر کما سکتے ہیں، تو گھنٹا روزانہ اگر آپ کام کرلیں تو کسی سیٹھ کی منتیں ترلے کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی آپکو کبھی۔۔

۲۔ ویڈیو کے ہر جملے کو تحریرمیں ڈالنا ۔۔ اس کے آپ باآسانی ۲۵۔۱ ڈالر فی منٹ کما سکتے ہیں۔۔ 

۳۔۔ ویڈیو کوکسی بیرونی زبان میں ترجمہ کردینا ۔۔ اس کے آپ ۳ سے ۷ ڈالر فی منٹ کما سکتے ہیں۔۔

اب آپ سوچ رہے ہونگے کہ آپکو کوئی زبان تو آتی نہیں، کیا کریں، تو لیجیے یہ مسئلہ بھی حل کردیتے ہیں آپ کا۔۔

spoken_languages_freelancing_meaning_in_urdu

آپ کسی بھی زبان کو ۳ ماہ میں سیکھ سکتے ہیں، اس سے پہلے بھی سیکھ سکتے ہیں اگر آپ ٹک ٹاکر نہیں ہیں تو، کیونکہ ٹک ٹاکرز کا کوئی علاج امرکہ بھی دریافت نہیں کرسکا۔۔

بیرونی زبان سیکھنے کے فوائد۔۔

۱۔۔ لوگوں میں عزت۔۔

۲۔۔ سسرال والوں ایک رعب دبدبا۔۔ یہ دونوں میاں بیوی کے لیے ہے ۔۔ اگر آپ کی ساس روایتی ساس ہیں تو ایک سے ذائد زبانوں سے آپ ان سے اونچے ہی رہیں گے۔۔

۳۔۔ روزگار کے بیش بہا مواقع۔۔

۴۔۔ کمائی میں خاطرخواہ اضافہ۔۔

۵۔۔ غیرملکی دوروں میں اضافہ اورسیاحت میں آسانیاں۔۔

۶۔۔ غیرملکی کاروباری مواقع کی فراہمی۔۔ اور اسکے علاوہ بیش بہا فوائد۔۔

۔۔۔

اب سوچنا یہ ہے کہ زبان کونسی سیکھی جائے۔۔

انگلش، یہ تو سب بولتے ہیں۔۔

ہسپانوی۔۔ یہ دنیا میں کثرت سے بولی جانے والی زبان ہے۔۔ آپ امریکہ چلے جائیں، وہاں آپکو یہ رائج ملے گی۔۔آب جنوبی امریکہ چلے جائیں، وہاں یہ زبان باآسانی سمجھی اور بولی جاتی ہے۔۔

 

دوسرے نمبر پے آتی ہے، فرانسیسی، پھر جرمن، پھر اطالوی، پھر۔۔۔ غرض یہ کہ بے شمار ایسی زبانیں ہیں، انگریزی کے علاوہ جسے سیکھ کے آپ اپنا مرتبہ بڑھا سکتے ہیں۔۔

۔۔۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ آپ کہاں سے زبانیں سیکھ کر اپنا کاروبارسیٹ کرسکتے ہیں۔۔

ہسپانوی زبان کے لیے آپ یہ کورس شروع کرسکتے ہیں https://www.udemy.com/course/spanish-for-beginners-the-ultimate-course-level-1/ ۔۔ اور چند ہفتوں میں آپ نئی زبان سے لطف اندوز ہورہے ہونگے۔۔ اگر آپ واقعی کاروباری سوچ رکھتے ہیں، توآپ اس کورس کو لے کر، جوکہ صرف ۲۰ ڈالرکا ہے، جوکہ پاکستانی روپوں میں صرف ۳۰۰۰ بنتے ہیں، آپ ۳۔۵ لوگوں کوجمع کرکے ہسپانوی زبان سکھائیں، ان سے فیس لیں، اورجب وہ اس قابل ہوجائیں تو انہیں ساتھ ملاکران ویبسائٹ سے آپ ۵ گناہ اضافی پیسے بنائیں۔۔ ہے نا مزے کا منصوبہ۔۔تو دیرکس بات کی۔۔؟ 

اس تحریر کے آخرمیں آپ کیساتھ، زبان سیکھنے کے سارے وسائل بانٹے جائیں گے۔۔

تو یہ تھا آج کا ٹوٹکوں کا مجموعہ جسے آپ استعمال کرکے خوب سارے پیسے بنا سکتے ہیں۔۔ 

نیچے دئے گئے آراء کے حصے میں ہمیں ضرور بتائیں کہ آپ نے کتنا فائدہ ہورہا ہے ان ٹوٹکوں سے۔۔

اگلے شمارے میں ہم مزید کاروباری ٹوٹکے لے کر حاضر ہونگے۔۔ انتظار کریں۔۔

Subscribe to Infotainment box updates

Comments
Advertisement

freelancing_meaning_in_urdu freelancing_meaning_in_urdu

دھندے پے دھندہ ۔۔ پیسہ کمانے کے انوکھے ٹوٹکے۔۔ حصہ اول۔۔

Careers & Jobs

Virtual Office versus Corporate Office - Culture that got changed Virtual Office versus Corporate Office - Culture that got changed

The Bolted & Dusted Corporate Paradigms – Prison Offices to Virtual Office

Careers & Jobs

کرونا کرونا کردی میں آپ کرونا ہوگئی۔۔

Entertainment

۲۰۲۰ میں کرنے والے کاروبار

Careers & Jobs

Advertisement
Connect
Subscribe to Infotainment box updates