Connect with us

Subscribe

freelancing_meaning_in_urdu

Careers & Jobs

دھندے پے دھندہ ۔۔ پیسہ کمانے کے انوکھے ٹوٹکے۔۔ حصہ اول۔۔

پیسے کمانا سب کی مجبوری ہے، لہذا آپ اتنا ہی کما پاتے ہیں جتنی کی مجبوری ہو۔۔ یہ قدرت کا قانون ہے۔۔ لیکن اگرپیسے کمانے کا شوق ہو، تو پھرنئے دروازے اورمواقع بھی مل جاتے ہیں۔۔ اس سے پہلے کہ آج آپکو نئے کمانے کے تین مختلف طریقے مطعرف کروائے جائیں، ایک بات گوش گزارکرنی ہے ۔۔ پاکستان میں لوگ امیر لوگوں سے نفرت کرتے ہیں۔۔ اس کی کچھ بنیادی وجوہات بھی ہیں اور کچھ حقائق پے مبنی بھی ہیں۔۔

پہلے تو یہ، امیر لوگ ہمارے ہاں کسی کوکچھ سکھاتے نہیں، اورنا ہی کسی کا ہاتھ پکڑکے کاروبارکرنا سکھاتے ہیں۔۔ دوسری طرف امراء یہ کہتے ہیں کہ ہم محنت سے کاروبارکھڑا کرتے ہیں اگر بتانے لگ جائیں گے تولوگ ہمارے کاروباری راز فاش کرکے تالے لگوادیں گے۔۔ بات دونوں طرف کی مانی جاسکتی ہے۔۔ ہم لوگ تیزی سے کامیاب ہونے کے لیے شارٹ کٹ کی تلاش میں رہتے ہیں۔۔ یہ ہمارا قومی المیہ ہے۔۔

اب آتے ہیں اصل موضوع کی طرف۔۔ پیسے کمانے ہیں وہ بھی بغیرکسی کی نوکری کیے بغیر۔۔

Gigwalk.com –۱۔۔ایک سائٹ ہے،

                      ،یہ بڑے سٹورز کوخدمات دیتی ہیں

۲۔۔ وہ اس طرح کہ، بڑے برانڈز، سٹورز دیکھنا چاہتے ہیں کہ ان کی مصنوعات کس طرح بیچی جارہی ہیں، اور لوگوں میں کتنی پزیرائی مل رہی ہے۔۔

۳ ۔۔ گگواک جیسی سائٹ کیا کرتی ہے کہ آپ جیسے لوگوں سے رابطہ کرتی ہے اور آپ کو خفیہ خریدارکے طورپے مارکیٹ میں بھیجتی ہے تاکہ آپ آزادانہ طور پے تحقیقات کریں اور اس تحقیق کے عوض پیسے کمائیں۔۔ ہے نا کمال آئیڈیا۔۔؟ 

۴۔۔کرنا یہ ہے، کہ اس سائٹ کی ایپ ڈاؤنلوڈ کرنی ہے، اس میں اپنی تفصیلات دینی ہے اور اس میں اپنی پےپال اکاؤنٹ بھی دینگے۔۔ 

۵۔۔ پھرآپ اسمیں، کام ڈھونڈنے والے لنک پے کلک کرکےکام کے لیے اپنے آپکو پیش کرسکتے ہیں۔۔

۶۔۔اس سائٹ سے آپ سے ۳ کام لیے جاسکتے ہیں ۔۔ پہلا۔۔آپکو خفیہ خریدار بن کر مختلف بازاروں میں جاکر کمپنی کا سامان چیک کرنا ہوگا، کہ آیا سہی سے چیزیں ڈسپلے میں نمائش کی جارہی ہیں، یا عملہ سہی سے تعاون کرتا ہے کہ نہیں۔۔ ؟ دوسرا ۔۔ برانڈز اپنے ایپس کوآزمائشی مرحلے سے گزارنا چاہتے ہیں تاکہ جب ایپ لوگوں میں تشہیر ہو، تو اس میں کوئی بڑا نقص نا ہو، یا چھوٹے موٹے نقص وقت سے پہلے نکال لیے جائیں۔۔اس میں آپ برانڈ کی ایپ کھولیں گے، جانچیں گے، یعنی ہرطرح سے اسے ناکام کرنے کی کوشش کریں گے۔۔ تیسرا یہ کہ ۔۔ آپ تحقیق کرکے مختلف کمپنیز کوانکیساتھ شراکت میں مارکیٹ کا ڈیٹا  دکھا سکتے ہیں، اس کا اچھا خاصہ معاوضہ ملتا ہے۔۔

۔۔۔۔۔۔

یہ تو تھی ایک سائٹ، اب آتے ہیں دوسری سائٹ پے۔۔ سائٹ ہے

fieldagent.com

                ، اس کا کام بھی پہلے ویبسائٹ کی طرح کا ہے۔۔ لیکن اس میں تفصیلات ذیادہ ہیں، یعنی کمانے کا بیش بہا مواقع۔۔

اس سائٹ سے آپ ۔۔

۱۔۔خفیہ خریداری

۲۔۔ مال کی قیمتوں کا موازنہ جس میں مخالف کی اشیاء کی بھی جانچ پڑتال شامل ہے۔۔

۳۔۔ مال کا سہی جگہے پے ڈسپلے کی یقین دہانی

۴۔۔ مال کی تشہیر سے پہلے، مال کی بازار میں پسندیدگی ماپنا۔۔

اسکے علاوہ بھی بہت کچہ ہے، آپ کرنے والے بنیں۔۔

freelancing_meaning_in_urdu

اب  آتے ہیں تیسری اور آخری ویب سائٹ پے۔۔

   taskrabbit.com سائٹ ہے ۔۔۔۔

یہاں آپ اپنے ہنراور قابلیت سے لوگوں کے گھر کے کام کرسکتے ہیں ۔۔ مثلا، کسی کا ٹیبل جوڑ دیا، الماری ٹھیک کردی، پینٹ کردیا، کسی کے پرسنل اسسٹنٹ بن گئے، لائٹ بلب لگا دیا، لان کی دیکھ بھال، ٹی وی فریج سہی سے لگادیا، چیزیں ریپئرکردیں، گھر کا سامان ادھر سے ادھر پہنچادیا، غرض کے اگرآپ ہنرمند ہیں توآپ بے روزگار نہیں رہ سکتے۔۔

۔۔۔

یہ تین ویب سائٹس، اگرچہ امریکہ میں رہنے والے لوگوں کے لیے سہولت فراہم کررہی ہیں آپ سوچتے ہونگے، کہ آپ ان سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔۔ وہ اس طرح کہ آپکے پاس موبائل ہے، اس میں ایپ میں جاکرلاگن بنا کر، امریکہ میں کسی روزگار کی تلاش میں بندے سے رابطہ کریں اور اس سے آپ کام لیں، یعنی، آپ ایسے میں دو، تین لوگون سے کام لے سکتے ہیں۔۔ ہے نا مزے کا منصوبہ، آپ کہہ سکیں گے کہ آپ پاکستان میں بیٹھے بیٹھے امریکہ میں کام کروالیتے ہیں اور پیسے بنا لیتے ہیں۔۔

ان ویب سائٹس پے کام شروع کریں اور ہمیں آگاہ کریں کہ آپ کو کتنا فائدہ ہوا ہے۔۔

ہم اسی طرح کے اور بہت سے پیسے کمانے کے گراور ٹوٹکے بتاتے رہیں گے، پھر بات ہوتی ہے کسی نئے منصوبے اور ٹوٹکوں کی نئی کھیپ کیساتھ۔۔

Subscribe to Infotainment box updates

Comments
Advertisement

کاروباری ٹوٹکے ۔۔ حصہ دوئم۔۔

Business

Virtual Office versus Corporate Office - Culture that got changed Virtual Office versus Corporate Office - Culture that got changed

The Bolted & Dusted Corporate Paradigms – Prison Offices to Virtual Office

Careers & Jobs

کرونا کرونا کردی میں آپ کرونا ہوگئی۔۔

Entertainment

۲۰۲۰ میں کرنے والے کاروبار

Careers & Jobs

Advertisement
Connect
Subscribe to Infotainment box updates