Connect with us

Subscribe

Entertainment

کرونا کرونا کردی میں آپ کرونا ہوگئی۔۔

دوستوں، کیا آپ نے کوئی مریض دیکھا، کوئی آپ کے حلقۂ احباب میں کوئی آپ کا جاننے والا جسے یہ موضی مرض لاحق ہوا ہو۔۔؟
اب تک کی اطلاعات کے مطابق، ساری دنیا اس وقت اس کے خوف میں مبتلا ہے۔۔ ملکوں کا دیوالیہ نکل گیا ہے۔۔ چائنہ سے دریافت ہونے والا یہ وائرس، میڈ ان چائنا والی کوئی خصوصیات لے کے نہیں آیا کہ اس کا سدِ باب چند منٹوں میں دریافت ہوجاتا۔۔

میڈیا کے تڑکے بازی نے اس مرض کوتوجیسے پرہی لگا دیے ہیں، کہاں بات ہورہی تھی امریکہ کی افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں ٹھکائی اور شکست، کہاں خلیل الرحمن کے ہاتھوں میرے جسم والیوں کابھسم ہونا، سب کا سب کرونا نے مکرونا بنا دیا۔۔

ایک چیز تو طے ہے، میڈیا میں اگرکسی چیز کومنظر پے لانا ہو، یا غائب کرنا ہو تو مندرجہ ذیل تدابیرکا انتظام کیا جائے تو آیا آپ اپنے کاروبار کوبڑھانا چاہ رہے ہوں، یا پھرکسی کونیچا دکھانا چاہ رہے ہوں تو پھر یہ اقدامات آپ کو یقیناً کامیابی سے ہمکنار کروائے گا۔۔
۔۔ا۔۔ سوشل میڈیا پے ویڈیو وائرل کریں ۔۔ یہ آسان نہیں، پر اگر آپ کے پاس کوئی آئیڈیا ہے تو آپ کواسی سلسلے سے متعلق ویڈیوز کا خاطر خواہ مواد ہو جس میں سے آپ متعلقہ ویڈیوز چھانٹ چھانٹ کے نکالیں جس سے لوگ متاثر ہوسکیں۔۔ کرونا کی بھی پہلے کچھ ویڈیوزمنظرِعام پر آئیں جس کی صداقت پے کسی نے سوال نہ اٹھائے، بات ہی کچھ ایسی تھی،لوگ جذباتی ہوگئے اور بیماری کے معاملے میں لوگ فطرتاً جذباتی ہوتے ہیں، بلکہ اب تو پی ایس ایل بھی منسوخ ہوچکا ہے تواب خبریں بھی ذیادہ ڈراؤنی آنی شروع ہوگئی ہیں۔۔
تو اگر آپ کا آئیڈیا جاندار ہے توآپ کے پاس سوشل میڈیا میں سنسنی پھیلانے والی مشین یا ٹیم بھی جاندار ہونی چاہئے۔۔ اس کے ساتھ میڈیا میں جان پہچان ہے تو پھرجانداری میں اور جان آجائے گی۔۔
آپ کی ایک نقلی ویڈیو، آپ کے مدمقابل کوکافی دھچکا دے سکتی ہے۔ کرونا نے پہلے سوشل میڈیا میں سنسنی پھیلائی، پھر خبروں کی زینت بنے۔
اگر آپ عوام الناس کا ذہن کا تاثربنانے میں کامیاب ہوگئے تو سمجھیں گیم آپ کے ہاتھ میں ہے۔ کیوں کہ لوگ کرونا کو سوشل میڈیا یونیورسٹی میں اتنا دیکھ کہ ڈر چکے تھے، کہ جیسے ہی میڈیا میں اس کی خبر پھیلی تو لوگ آپے سے باہر ہوگئے۔۔
۳ چیزیں ذہن میں رکھیں۔۔
۔۔۱۔۔ سنسنی
۔۔۲۔۔سوشل میڈیا میں اس سنسنی کا پھیلاؤ۔۔
۔۔۳۔۔ اس سنسنی کا سد باب۔۔
اگر آپ نے نوٹ کیا ہو، اس سنسنی نے دنیا کی سٹاک مارکیٹ ہلا کے رکھ دی ہے، اس سے وہ ممالک فائدہ اٹھائیں گے جنھوں نے اسٹاک مارکیٹ کے شئیر اٹھانے ہیں۔

اب یہ تو وقت ہی بتائے گا کس ملک نے کس ملک کی معیشت کا ڈبہ گول کردیا۔۔ صرف بڑے ممالک کو نظر میں رکھیں، معاملہ سمجھ آجائے گا۔۔
۔۔۴۔۔ میڈیا میں اثرورسوخ بھی کارآمد ہے، چاہے کرونا ہو یا آپ کا کاروبار۔ چیزیں سستی کرنی ہیں یا گرانی ہیں، میڈیا آپ کا ہتھیار ہے، اسی لیے ہر بڑی کمپنی میڈیا ہاؤس لازمی رن کرتی ہے۔۔

منجن کوئی بھی ہو، اس کی تشہیر، مارکیٹنگ جاندار نہیں ہوگی توآپ کامیابی کی سیڑھی نہیں چڑھ سکیں گے۔۔
کرونا تو چڑھ گیا، اور سب کے سر چڑھ کے بول رہا ہے۔۔ آپ کب آرہے ہیں مارکیٹ میں۔۔؟

Subscribe to Infotainment box updates

Comments
Advertisement

کاروباری ٹوٹکے ۔۔ حصہ دوئم۔۔

Business

freelancing_meaning_in_urdu freelancing_meaning_in_urdu

دھندے پے دھندہ ۔۔ پیسہ کمانے کے انوکھے ٹوٹکے۔۔ حصہ اول۔۔

Careers & Jobs

Virtual Office versus Corporate Office - Culture that got changed Virtual Office versus Corporate Office - Culture that got changed

The Bolted & Dusted Corporate Paradigms – Prison Offices to Virtual Office

Careers & Jobs

۲۰۲۰ میں کرنے والے کاروبار

Careers & Jobs

Advertisement
Connect
Subscribe to Infotainment box updates