Connect with us

Subscribe

Careers & Jobs

۲۰۲۰ میں کرنے والے کاروبار

۔۔ کاروبار شروع کرنے سے پہلے آپ اپنے آپ سے پہلے یہ سوال پوچھ لیں، کہ آپ کا بزنس مارکیٹ کی موجودہ کسی حل طلب مسئلے کا حل ہوگا کہ نہیں۔۔ ایک کامیاب کاروباری بندے کی کامیابی کا ایک راز یہ بھی ہے کا اس کا کاروبار کسے مسئلے کا بہترین ذریعہ ہے، جیسے کہ ائیرلفٹ، جس نے اووبر اور کریم کی مارکیٹ میں ایک بھونچال مچا دیا ہے اور اب وہ ماہانہ تقریبا ۹ کروڑ کی امدنی کر رہا ہے۔۔
۔۔ آنے والے کل کے لیے کونسے کاروبار مفید ہیں، ہم نے سال ۲۰۲۰ کے بہتریں کاروبار کی ایک فہرست بنائی ہے جس سے آپ ایک نیا اور کامیاب کاروبار شروع کرسکتے ہیں۔۔
۔۔ پانی کا کاروبار ۔۔ ماضی کے برعکس، آج صاف شفاف پانی کا حصول ایک آزمائش اور درد سر بن چکا ہے۔۔ اور کامیاب کاروبار پانی کی ترسیلات کو بخوبی احسن چلائیں گے۔۔
۔۔ پانی کا کاروبار کیوں کامیاب ہے ۔۔ کیمیائی آلودگی کی وجہ سے پانی اب اس معیار کا نہیں رہا جو کبھی ہمارے بزرگوں کو میسر تھا۔۔
۔۔ اب سوال یہ ہے کہ پانی کے کاروبار کو کس طرح چلایا جائے ۔۔ وہ کمپنی جس کے پاس اعلی معیار کے پانی کے معیار کو جانچنے والے آلات ہونگے، جو کہ مہنگے ہوتے ہیں، وہ ہی مارکیٹ کا اضافی حصے دار بنے گا۔۔
۔۔ تکنیکی برتری بہرحال بہت ضروری ہوگا۔۔ اس پے جاندار مارکیٹیگ پلان جس کے پاس ہوگا وہ مارکیٹ کا بادشاہ کہلائے گا۔۔
۔۔۲۔۔ کاسمیٹیکس کا بزنس ۔۔ فائزہ بیوٹی کریم فیصل آباد کے ایک چھوٹے گھر کے کمرے سے شروع ہوا تھا اور آج بتانے کی ضرورت نہیں کہ کون نہیں جانتا فائزہ کریم کو۔۔
اب نیوٹرل کاسمیٹیکس کا زمانہ ہے۔۔ زنانہ مردانہ دونوں قسم کے کاسمیٹیکس کا رواج ہوتا جارہا ہے۔۔اب وہ زمانہ نہیں کہ مرد حضرات صرف اپنے ولیمے اور نکاح والے دن فیشل کرواتے تھے، اب تو کوئی بھی موقعہ ہومردانہ فیشن کا رواج عروج پر ہے۔۔
۔۔ کاسمیٹیکس کا بزنس کیوں بڑھ رہا ہے۔۔؟ کیوں کہ لوگ اب معروف اور نامی گرامی برانڈز کے علاوہ نت نئے برانڈز کو بھی خرید رہے ہیں، اس کی ایک بڑی وجہ سستی اور ذیادہ مقدار والی کاسمیٹیکس کی دستیابی ہے۔۔ مہنگائی کے دور میں درمیانے طبقے کے لوگ سستے فیشن اور اشیائے ضرورت ڈھونڈتے ہیں۔۔
سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنی کاسمیٹیکس کی چیزوں کو متعارف کروا سکتے ہیں۔۔ بشرطیکہ آپ کے پراڈکٹس کی شاندار اور جاندار برانڈنگ ہوئی ہو۔۔
کاسمیٹیکس کے کاروبار میں درپیش مسائل ۔۔ بڑے سٹورز میں ترسیلات اور ڈسٹریبیوشن ایک وقت طلب کام ہے۔۔ بڑے اسٹورز بڑے برانڈ رکھتی ہیں یا پھر ان کی پہنچ محدود طبقے تک ہوتی ہے۔۔
مارکیٹ کا ذیادہ حصے دار وہ ہوگا جس کا مارکیٹ میں ترسیلات کا پھیلاو سب سے تگڑا ہوگا، جس کی برانڈنگ بھی تگڑی ہوگی۔
اور کاسمیٹیکس وہ چلیں گی جس کی اجزات کے بنا پے فروخت کی جائے نا کہ جنس کے بنیاد پے، کیوںکہ اب ذیادہ تر اجزات کے بنا پے بیچے جانے والے کاسمیٹیکس دونوں مرد اور خواتین استعمال کرتے ہیں۔۔
۔۔۳۔۔ اسلحہ کنٹرول کی ٹریننگ اور ٹیکنالوجی ۔۔ دن بدن امن و عامہ کی صورتحال سب کے سامنے ہے، اے ٹی ایم پے ڈکیتی، دکانوں پے چھینا جھپٹی، راہ چلتے راہ گیروں سے لوٹ مارعام ہوچکی ہے، لہذا اگر آپ اس شعبے میں ٹریننگ اور ٹیکنالوجی متعارف
کرواسکتے ہیں تو اس شعبے میں کافی میدان خالی پڑا ہے۔۔
سیکیورٹی کی تکینکی ٹریننگ، اسلحہ استعمال کی ٹریننگ سرفہرست ہے۔ باہر کے ملکوں میں تو باقاعدہ شوٹنگ کی تربیت کے مراکز ہیں، جو کہ تربیت لینے والے کو سرٹیفیکیٹ جاری کرتے ہیں۔اگر آپ ایسا ادارہ بناتے ہیں،جس کی سند سیکیورٹی کے اداروں سے منسلک ہوجائے تو پھرآپ کا مارکیٹ میں نام اور مقام بھی بنے گا۔۔
اس کے ساتھ آپ تربیتی کیمپ بھی لگا سکتے ہیں جہاں لوگ تربیت لے کراولمپکس کے مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے، جیسا کہ دبئی کے کھلاڑی اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیت چکے ہیں۔ اس کاروبار سے آپ کے تربیت یافتہ لوگ بیرون ممالک میں بھی بھرتی ہوسکتے ہیں۔۔
اس کاروبار کے ساتھ آپ حفاظتی سازوسامان بھی مختلف اداروں کو بیچ سکتے ہیں، جیسے کہ پائیدار دروازے، الارم سسٹمز، سیکیورٹی کے آلات اور اعلی قسم کے کیمرے کی تنصیبات اس میں شامل ہیں۔۔
۔۔۴۔۔ صحت افزاء جنک فوڈ ۔۔ کھانے کے معاملے میں اب لوگ کافی محتاط ہونا شروع ہوگئے ہیں، اب سڑک پے کھڑا چپس بیچنے والا او پی ٹی پی کو ذیادہ ترجیح دیتا ہے۔ کافی سارے کھانے بنانے والے ادارے نت نئے جنک فوڈ وہ بنا رہے ہیں جس میں قدرتی اجزاء کو کم سے کم مشینی لائحہ عمل سے گزار کے تیار کررہے لیکن جن کا ذائقہ بھی جنک فوڈ جیسا ہوتا ہے پر ہوتے وہ صحت بخش ہیں۔ ان بنائی جانے والی اشیاء میں نمک، چینی، تیل، اور چربی کا استعمال کم سے کم رکھا جاتا ہے پر اب تک وہ ذائقہ میسر نہیں ہوا جو تلے ہوئے جنک فوڈ کا ہوتا ہے جس کے چسکارے لوگوں کو آتے ہیں اور جس کا ذائقہ منہ کو لگا ہوا ہے۔۔
اگر آپ اچھی پیکنگ میں ایک معیاری جنک فوڈ دے ستکے ہیں تو پھر ایک بڑی مارکیٹ آپ کی منتظر ہے۔
لیکن کچھ پیچیدگیاں بھی ملاحظہ ہوں ۔۔ ایک تو معیاری تیاری، دوسرا اس مال کی رسد اور پورے علاقے میں ہر دکان پے آپ کی پہنچ نہایت اہم نکتہ ہے، اگر آپ کے پاس سرمایہ ہے تو کھانے کی اشیاء کے لیے آپ کو کافی عوام منتظر ملے گی۔
دوسری بات، آپ سے مقابلے کرنے والے بھی میدان میں آئیں گے، تو بڑی سپرمارکیٹ میں مقابلہ بھی پھر شیلف سپیس کا ہوتا ہے، اگر آپ کا مال شروع ہی میں سپر مارکیٹ میں نظر کے سامنے ہوگا تو بکے گا، ورنہ کونے کھدرے میں تو کھتری ہی پہنچتے ہیں اور کھتری آپ کی مارکیٹ نہیں چلا سکتے۔۔
۲۰۱۹ میں اس شعبے کی مارکیٹ کی قیمت تقریباً ۴۳ ارب ڈالر ہے۔۔ اس میں جتنا حصہ آپ لینا چاہتے ہیں، آپ کی قسمت اور محنت پے منحصر ہے۔۔
۔۔۵۔۔ پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کی ٹیکنالوجی ۔۔ جانوروں کو پہنائی جانے والے آلات۔۔
امریکہ میں یہ صنعت تقریباً ۷۲ ارب ڈالر کی ہے۔۔ اس کاروبار کو شروع کرنے کی رکاوٹیں اور پیچیدگیاں کم ہیں۔۔ لہذا اسے باآسانی شروع کیا جاسکتا ہے۔۔
جیسے کہ کتوں کو پہنائے جانے والے کالر، کھلونے، ملبوسات، وغیرہ شامل ہیں۔۔اس کاروبار کی مانگ کیوں ہے، وہ اسلیے کہ باہر کی دنیا میں جانوروں کا انسانوں سے ذیادہ خیال کیا جاتا ہے۔۔ آپ مختلف قسم کے آلات وغیرہ امیزون پے بنا کے بیچ سکتے ہیں۔۔ آپ امریکہ کی مارکیٹ اور یورپ کو اس کاروبار کے لیے مختض کرسکتے ہیں۔۔
۶۔۔ اسپیس ٹیکنالوجی۔۔ اس صنعت میں آپ خاطر خواہ منافع بخش کاروبار کر سکتے ہیں، جب سے اسپیس راکٹ کو خلا میں بھیجنے کی ٹیکنالوجی سستی ہورہی ہے، اور اب شائقین بھی نت نئے راکٹ ٹیکنالوجی گھر میں بیٹھ کے بنا کے اڑا رہے ہیں، لہذا، آپ اس شعبے میں مختلف پرزے جات، راکٹ ٹیکنالوجی متعارف کرواسکتے ہیں اور اس ٹیکنالوجی کی تربیت بھی کرواسکتے ہیں۔۔
اور تو اور آپ راکٹ میں سفر کرنے والے شائقین کو بھی اسپیس میں بھیجنے کے انتظامات کرکے بھی اس کاروبار میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔۔
۔۔تو دوستوں، کیسے لگے آپ کو یہ ۲۰۲۰ میں کرنے والے کاروبار۔ اگر آپ کو پسند آئے ہوں تو اپنی آراء سے ضرور آگاہ کیجئے گا۔۔

Subscribe to Infotainment box updates

Comments
Advertisement

کاروباری ٹوٹکے ۔۔ حصہ دوئم۔۔

Business

freelancing_meaning_in_urdu freelancing_meaning_in_urdu

دھندے پے دھندہ ۔۔ پیسہ کمانے کے انوکھے ٹوٹکے۔۔ حصہ اول۔۔

Careers & Jobs

Virtual Office versus Corporate Office - Culture that got changed Virtual Office versus Corporate Office - Culture that got changed

The Bolted & Dusted Corporate Paradigms – Prison Offices to Virtual Office

Careers & Jobs

کرونا کرونا کردی میں آپ کرونا ہوگئی۔۔

Entertainment

Advertisement
Connect
Subscribe to Infotainment box updates